امام حسین عہ کی قربانی ہمیشہ سچ کا ساتھ دینے کا عظیم درس ہے، ڈپٹی کمشنرساہیوال

جمعہ 21 اگست 2020 16:34

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ امام حسین کی قربانی ہمیشہ سچ کا ساتھ دینے کا عظیم درس ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم معاشرتی برائیوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ اسلام کی سر بلندی میں ا پنا کردار ادا کر سکتے ہیں ،عشرہ محرم ہمیں برداشت،رواداری اور مذہبی یک جہتی کا درس دیتا ہے جس پر بلا تفریق ہر شخص کو عمل کرنا چاہیے ۔

انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں عاشورہ کے دوران حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل بھی ملاقات مین موجود تھے۔انہوں نے منتظمین پر زور دیا کہ وہ مذہبی اجتماعات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں اور ہر عزادار کی مکمل چیکنگ کے بعد انہیں جلوس یا مجلس میں شامل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جلوسوں کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور محکمہ صحت،فوڈ اتھارٹی،پولیس اور ریسکیو سروسز کی ٹیمیں جلوس کے ہمراہ ہونگی ۔انہوں نے تمام منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری اطلاع دیں جس کے لئے ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیاہے جس کے نمبر 040-9200069پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :