بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کے لئے ساہیوال میں پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی، سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب احسن اقبال

جمعہ 21 اگست 2020 16:34

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب احسن اقبال نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کے لئے ساہیوال میں پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی جس کے لئے موجودہ مالی سال میں ساڑھے 3کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ایک جامع منصوبے کے تحت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں پناہ گاہیں تعمیر کر رہی ہے اور بہت جلد فیصل آباد،ملتان اور ساہیوال میں 3منصوبوں پر کام کا آغاز ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں پناہ گاہ کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس میں بتائی جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور بھی شریک ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں قائم کی گئی پناہ گاہیں بے گھر افراد کی کفالت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جہاں روزانہ سینکڑوں لوگ رات بسر کر تے ہیں ۔