خانیوال،ریلوے پولیس ملتان ڈویژن نے غیر قانونی طور پر ریلوے لائن عبور کرتے دو افرادکو گرفتار کر لیا

جمعہ 21 اگست 2020 16:46

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کو لیول کراسنگ کے بغیرعبورکرنے والے افراد کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گااورنہ ہی اس سلسلہ میں کسی دباؤ کو خاطر میں لایاجائے گا۔ادھر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی سخت ہدایات پر ریلوے لائنوں سے ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،غیر قانونی طریقے سے ریلوے لائن عبور کرتے مختلف افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل کی جانب سے ڈویژن بھر کے تمام افسران کو ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیے گئے تھے،جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کی جانب سے غیر قانونی طور پر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے مختلف افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھانہ ریلوے پولیس بھکر نے نذیر کو گڈز ٹرین کی آمد پر ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے غیرقانونی طور پر ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کے دوران دیکھا،تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگیا،جسے بعدازاں گرفتار کر کے ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

اسی طرح ریلوے پولیس خان پور نے زاہدحسین نامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔زاہد نے گیٹ نمبر 80 سے اپنا ٹرالہ نمبری C-1219 کو ٹکرایا جس پر اسکو گرفتار کر کے ٹرالہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :