مالی سال 2020ء کے دوران جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کو332.1 ملین روپے کا خالص خسارہ

ہفتہ 22 اگست 2020 10:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) مالی سال 2020ء کے دوران جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کو332.1 ملین روپے کا خالص خسارہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والے گذشتہ مالی سال کیلئے جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کو332 ملین روپے سے زیادہ کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء کے دوران کمپنی کو122.9 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے منافع کے مقابلہ میں مالی سال 2020ء کے دوران جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کو خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :