سیالکوٹ ، ایک شخص کے ننگے تار کے ساتھ لگ کرجاں بحق

ہفتہ 22 اگست 2020 12:19

سیا لکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) گیپکو (واپڈا) کی غفلت کی وجہ سے موضع باہو بھٹی سیالکوٹ کا رہائشی شبیر اعوان بجلی کے ننگے تار کے ساتھ لگ کر جاں بحق ہو گیا۔تھانہ مراد پور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالغفور نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جس کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آ بائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ شہریوں کی اکثریت نے کہا کہ اللّٰہ کے واسطے گیپگو کے آ فیسر ان اور ماتحت عملہ کو ہوش آجانا چا ہئیے اور ننگی تاروں اور شارٹ شدہ کھمبوں کو فوری درست کر کے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ کریں۔