غازی بھروتھا پاور چینل کے پانی کی آبی گذر گاہ کے جمع ہونے پانی سے بننے والے تالاب میں 4سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 22 اگست 2020 13:22

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) غازی بھروتھا پاور چینل کے پانی کی آبی گذر گاہ کے جمع ہونے پانی سے بننے والے تالاب میں 4سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

غازی خالو منڈی دررہ میں جی بی ایچ پی انتظامیہ کی غیر ذمہ داری سے غازی بھروتھا پاور چینل کے بارشی پانی کی آبی گذار گاہ پر بننے والے گہرے تالاب میں چار سالہ بچہ ابراہیم ولد محمد رمضان محلہ کے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک کھیلتے ہوئے گہرے پانی کے تالاب میں گرگیا ۔بچے کے گر کر ڈوبنے کی اطلاع ملتے محلہ کے افراد جمع ہو گئے اور بچے کو پانی کے تالاب سے نکالا اور سی ایم ایچ تربیلا لے گئے تاہم بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :