دربندمیں متاثرین تربیلاڈیم کیلئے مختص رائلٹی رقم صرف تحصیل دربندکے تین یونین کونسلوں پرخرچ کرر ہے ہیں، نوابزادہ فرید

ہفتہ 22 اگست 2020 13:22

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ کے چیئرمین نوابزادہ فرید ایم پی اے نے کہاہے کہ دربندمیںمتاثرین تربیلاڈیم کیلئے مختص رائلٹی رقم صرف تحصیل دربندکے تین یونین کونسلوں پرخرچ کرر ہے ہیں۔ ماضی میں سابق ممبران نے متاثرین تربیلا ڈیم دربندرائلٹی کا فنڈ لساں،پڑھنہ اور دیگر علاقوں میںخرچ کیاجس سے دربند ومضافات کی محرومیوں میں اضافہ ہو الیکن انہوں نے یہاں تحصیل دربند کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ متاثرین کا فنڈ باہر نہیں جائے گا جو دربندکا حق ہے ،حق دار کو اس کا حق ضرور ملے گا۔

تربیلاڈ یم متاثرین دربند کیلئے سالانہ ایک کروڑ 82لاکھ روپے ملنے والے فنڈ سے آج ہم نے کئی منصوبہ جات کے افتتا ح کر دیئے ہیں اور انشاء اللہ اب ہر سال دربند کو اس کا حق ملے گا۔

(جاری ہے)

وہ دربند ،اکھو بانڈی ، کرکالہ و دیگر مقامات روڈ ز ،واٹر سپلائی اور دیگر منصوبہ جات کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر نوابزادہ جہانداد،سابق تحصیل نائب ناظم صادق تنولی،چیرمین نورالرحمن ،سماجی شخصیت سید خطاب شاہ،مظہر شاہ ،حاجی سرور گل ،داود تنولی،انجینئر عطاء محمد،خالدپرویزشاہین،قاسم تنولی دیگر سرکردہ عمائدین بھی موجود تھے۔

نوبزادہ فریدنے کہاکہ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیاہے اوران کی کافی امیدیں ہیں جس کا بخوبی احساس بھی ہے، علاقہ کی ترقی وخوشحالی اورعوام کوان کی دہلیزپرزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خداکے فضل سے عملی اقدامات شروع کئے جاچکے ہیں۔موہ روڈکشادگی کیلئے زرگل خان اورمیری درخواست پرخاتون ایم پی اے محترمہ ماریہ فاطمہ نے ایک کروڑروپے کافنڈدیا،ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے اس سڑک کی جدیدتقاضوں کے مطابق پختگی کیلئے 12کروڑروپے کافنڈمنظورکیاہی-آئندہ دوماہ میں انشاء اللہ عملدرآمدبھی شروع ہوجائے گا۔

دن رات کام کرکے انشاء اللہ اپنے حلقہ کے عوام کی تقدیربدلنے کاخواب ضرورشرمندہ تعبیرکرینگے، صحت تعلیم، ،روڈز،پانی سمیت ترقی وخوشحالی کے ثمرات سے انشاء اللہ گائوں گائوں کومستفیدکیاجائے گا۔ہمارے عزم جواں اورحوصلے بلندہیں،اپنے عوام کے اعتمادپرپورااترتے ہوئے علاقہ اگرور،تناول ،اہل ،چنارکوٹ میں ترقی وخوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا