ترکی کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی، درآمدات میں اضافہ

ہفتہ 22 اگست 2020 14:44

ترکی کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی، درآمدات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) ترکی کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی جبکہ ترکی سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں ترکی کو282.63 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 6.16 فیصد کم ہے، مالی سال 2018-19ء میں ترکی کو 300.05 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

مالی سال کے آخری مہینہ جون میں ترکی کوپاکستانی برآمدات کا حجم 23.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔گزشتہ سال جون میں ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 24.37 ملین ڈالررہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ترکی سے درآمدات میں 25.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ مالی سال 2019-20ء میں ترکی سے درآمدات کا حجم610.70 ملین ڈالررہا، مالی سال 2018-19ء میں ترکی سے 486.01 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔جون کے مہینہ میں ترکی سے 43.31 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی، گزشتہ سال جون میں ترکی سے 31.08 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :