سٹینڈراینڈ پوورز نے پاکستان کی’’بی‘‘درجہ بندی کوبرقراررکھتے ہوئے اسے مستحکم قراردیدیا

حکومت نے کوروناوبا ء پھوٹنے سے پہلے اہم مالیاتی اوراقتصادی اصلاحات کی طرف نمایاں پیشرفت کی

ہفتہ 22 اگست 2020 15:00

سٹینڈراینڈ پوورز نے پاکستان کی’’بی‘‘درجہ بندی کوبرقراررکھتے ہوئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) امریکہ میں قائم معاشی درجہ بندی کے ادارے سٹینڈراینڈ پوورز نے پاکستان کی’’بی‘‘درجہ بندی کوبرقراررکھتے ہوئے اسے مستحکم قراردیاہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت نے کوروناوائرس کی وبا ء پھوٹنے سے پہلے اہم مالیاتی اوراقتصادی اصلاحات کی طرف نمایاں پیشرفت کی تھی اور یہی رجحان وبا پرقابوپانے کے بعدبھی جاری رہناچاہیے۔

معیشت کے مستحکم رجحان کے باعث توقع ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈاوردوسرے شراکت داروں کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے توازن میں آنے والی حالیہ بہتری سے پاکستان آئندہ 12ماہ کے دوران اپنی بیرونی ادائیگیاں کرپائے گا۔درجہ بندی کے ادارے کاکہناہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے توسیعی پروگرام کے تحت دیئے گئے امدادی پیکج کے پہلے نوماہ کے دوران پاکستان میں ٹیکسوں کی وصولی میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔