محکمہ تعلیم کی13 کروڑ 58 لاکھ تخمینہ کی مختلف سکیموں کی منظوری دی گئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ

ہفتہ 22 اگست 2020 16:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) محکمہ تعلیم کی تیرہ کروڑ 58 لاکھ تخمینہ کی مختلف سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس روزم کی تعمیر ‘ عدم دستیاب سہولتوں کی دستیابی او رخطرناک عمارتوں کی تعمیر وتوسیع کے علاوہ سکولوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق نیازی نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 2 ۔ارب 64کروڑ 58لاکھ روپے تخمینہ کی مختلف محکموں کی 165سکیموں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت5کروڑ 77لاکھ روپے کی لاگت سے لوکل گورنمنٹ ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ہائی ویز او رمحکمہ بلڈنگ کی 60 سکیمیں شامل کی جاچکی ہیں ،جبکہ فیز ٹو میں 5 کروڑ تخمینہ کی 73سکیموں پر کام جاری ہے، حکومت نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کیلئے سکیمیں بھی طلب کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایاکہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت این اے 88 میں فیسکو کی 65 او رہائی ویز کی2جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 16سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں ۔ فیز ٹو میں فیسکو کی 150سکیموں کو مکمل کیا جارہاہے ۔ اس طرح نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 9سکیموں پر کام بھی جاری ہے ۔ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے فیز ٹو میں 5کروڑ 62 لاکھ 79 لاکھ روپے تخمینہ کی سکیموں پر کام جاری ہے۔