گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

ہفتہ 22 اگست 2020 22:04

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.10روپے سے بڑھ کر168.25 روپے اور قیمت فروخت 168.35روپے سے بڑھ کر168.45روپے ہو گئی تاہم زیر تبصرہ مدت میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید197.30روپے سے بڑھ کر 196.50روپے اور قیمت فروخت199.30روپے سے بڑھ کر198.50روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218.50روپے اور قیمت فروخت 220.50روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔

متعلقہ عنوان :