انٹرنیشنل پارلیمنٹ کی صدر کل پاکستان آئیں گی

آئی پی یو کا وفد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے

ہفتہ 22 اگست 2020 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2020ء) انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین کی صدر دومیکسیکن ممبران پارلیمنٹ کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی۔ آئی پی یو کا وفد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین کا وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی یو کی صدر آج اتوار کو پاکستان پہنچیں گی جبکہ دو میکسیکن ممبران پارلیمنٹ بھی انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین کی صدر کے ہمراہ ہونگے۔ انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین کے وفد کا دورہ پاکستان 5روزہ ہوگا۔ وفد اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں کرے گا۔ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم سیاسی رہنمائوں سے بھی ملے گا۔ دورے کا مقصد پاکستانی سینیٹ اور آئی پی یو کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستانی سینیٹ نے فورم پر مستقل طور پر فعال؛ اور مضبوط کردار ادا کیا ہے۔ دورے سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔