مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے آفیسر کی سرکاری پستول سے خودکشی

آفیسر کی شناخت 53 سالہ پال سنگھ کے نام سے ہوئی ہے،تعلق اتر پردیش سے تھا،بھارتی حکام

اتوار 23 اگست 2020 15:56

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے آفیسر کی سرکاری پستول سے خودکشی
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2020ء) مقبوضہ کشمیر کے فوجی اڈے میں انڈین ایئر فورس کے آفیسر نے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے کالو چک میں فوجی کیمپ میں تعینات بھارتی فضائیہ کے 53 سالہ وارنٹ آفیسر پال سنگھ نے سرکاری پستول سے خود کشی کرلی۔ آفیسر کا تعلق ریاست اتر پردیش سے تھا۔

(جاری ہے)

گولی کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ساتھیوں نے پال سنگھ کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث آفیسر نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی گاوں روانہ کردی جائے گی۔آفیسر کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ رواں ماہ انڈین ایئرفورس کے اہلکار کی خوکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 8 اگست کو ایک اہلکار نے ادھمپور میں خودکشی کی تھی۔