Live Updates

ن لیگ نے اپنے دور میں پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگایا ،ڈاکٹر زرقا تیمور

پیر 24 اگست 2020 20:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2020ء) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہاکہ ن لیگ کی لوٹ مار بریگیڈ اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے مسلسل ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں ن لیگ نے اپنے دور میں پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگایا جس سے پنجاب کے دیگر شہروں کی عوام میں احساس محرومی بڑا، پی ٹی آئی کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کر کے احساس محرومی کا ازالہ کیا ، آج پنجاب کے بجٹ کاپیسہ تمام شہروں میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین اور ان کے بنیادی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات