امریکی وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ابوظبی کے ولی عہد سے یواے ای، اسرائیل معاہدے پر بات چیت

بدھ 26 اگست 2020 11:46

امریکی وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ابوظبی کے ولی عہد سے یواے ای، ..
ابوظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور انھوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان اعلان شدہ امن معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے معاہدے کو اس انداز میں مضبوط بنانے کے امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے کہ جس سے خطے میں امن واستحکام کی اساس فراہم ہوسکے۔