راولپنڈی،روات پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتار بین الاضلاعی ارسلان ڈکیت گینگ سے نقدی سمیت مال مسروقہ برآمد

بدھ 26 اگست 2020 17:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) روات پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتار بین الاضلاعی ارسلان ڈکیت گینگ سے نقدی سمیت 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وخنجربرآمد،06 رکنی ارسلان ڈکیت گینگ کے تمام ارکان کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میںملوث گرفتار بین الاضلاعی ارسلان ڈکیت گینگ سے نقدی سمیت 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کامال مسروقہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وخنجربرآمدکرلیاگیا، گرفتارملزمان سے برآمد مال مسروقہ میں چھینی گئی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، 4 عددلیپ ٹاپ،14 موبائل فونز، چوری شدہ04عدد125 موٹرسائیکل، 02عدد CD70 موٹر سائیکل اور طلائی و آرٹیفیشل زیورات شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں ارسلان خالد،شان علی،اویس،وقار احمداورندیم اسلم شامل ہیںجبکہ ڈکیت گینگ کے ملزم افتخار احمدکو قبل ازیں گرفتار کر کے جیل بھجوایا جاچکا ہے ،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیاگیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان نے تھانہ روات، تھانہ سول لائن سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈکیت گینگ کے خلاف موثر کارروائی پر ایس پی صدر،ایس ایچ اوروات اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے ۔