راولپنڈی ،تھانہ صدرواہ پولیس کی اہم کارروائی،شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا نامزد ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار

بدھ 26 اگست 2020 17:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) تھانہ صدرواہ پولیس کی اہم کارروائی،شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا نامزد ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلا ف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ صدرواہ کے علاقہ اشفاق کالونی میں سابقہ لڑائی جھگڑے پر شیراز شاہ ،عارف حسنین ،کاشی ،حسنین ،امتیاز نے دیگر ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد وقاص کو قتل کردیا ،قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی محمد اسماعیل کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جد ید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں نامزدملزم شیراز شاہ کو24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ مقدمہ میں ملوث دیگر ملزما ن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،جنہیںجلد گرفتار کرلیا جائے گا،سی پی او محمدا حسن یونس نے سنگین مقدمہ میںنامزد ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ اوصدرواہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔