راولپنڈی،تھانہ نیو ٹاون پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کارروائی،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی اسامہ گینگ گرفتار

بدھ 26 اگست 2020 17:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) تھانہ نیو ٹاون پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کارروائی،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی اسامہ گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوںمیں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن بر آمد،متعدد وارداتوں کاانکشاف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم گینگز کے خلاف کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی اونیوٹائون کی زیرنگرانی ایس ایچ اونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہو ئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی اسامہ گینگ کے 03ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں اسامہ ،اسد اورجاسم شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمدکرلیاگیا، ملزمان نے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزیدتفتیش کی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول نے ایس ڈی پی اونیوٹائون، ایس ایچ اونیوٹائون اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔