راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 7ملزمان گرفتار ، منشیات، اسلحہ برآمد

بدھ 26 اگست 2020 17:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی07ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی15لیٹرشراب،1170گرام چرس،01خنجربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے سبز علی خان سی05لیٹرشراب ،تھانہ صادق آباد پولیس نے کامران سے 10لیٹرشراب،البرٹ مسیح سی250گرام چرس،محبوب شاہ سی560گرام چرس،تھانہ ویسٹریج پولیس نے اسامہ سی210گرام چرس،عاطف سی150گرام چرس،تھانہ نیوٹائون پولیس نے اسامہ سی01آہنی خنجر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :