نواب اکبر خان بگٹی نے ہمیشہ بلوچی روایات ،ننگ وناموس ،حقوق ،سائل وساحل کی بات کی،نوابزادہ گہرام بگٹی

بدھ 26 اگست 2020 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2020ء) شہید نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے اور جمہوری وطن پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاہے کہ نواب اکبر خان بگٹی نے ہمیشہ بلوچی روایات ،ننگ وناموس ،حقوق ،سائل وساحل کی بات کی، اللہ تعالی فیڈریشن کو ہوش دے کہ وہ مسائل کو حل کریں ،بلوچستان کے عوام کو ساحل وسائل پر حق اور بلوچوں کی عزت کو تسلیم کیاجائے ہم سے پیار سے سر مانگیںگے تو ہم وہ بھی قربان کرینگے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ کسی بلوچ نے آج تک زبردستی سر نہیں جھکایا ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ڈیرہ بگٹی کے حالات ملٹی نیشنل کمپنیوں نے خراب کئے ہیں پی پی ایل4سال سے غیر قانونی طورپر ڈریلنگ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق گورنر /وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کی برسی پرتعزیتی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیاجمہوری وطن پارٹی کے رکن اور نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاکہ نواب اکبر خان بگٹی نے ہمیشہ بلوچی روایات ،ننگ وناموس ،حقوق ،سائل وساحل کی بات کی ،کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ بلوچستان کے جو نواب اور سردار یہاں کے حقوق کی بات کریں انہیں دنیا میں رہنے دیاجائے لہذا انہوں نے ایک منصوبے کے تحت نواب اکبر بگٹی کو شہید کیا ،اس واقعہ کے بعد آج تک ہمارا خاندان اور بلوچستان مسائل کاشکار ہے اور یہاں ناجائز خون بہہ رہاہے ہمیں بتایاجائے کہ ہماری غلطی کیاہے اور ہمیں کیوں غدار ٹھہرایاگیا کسی کے پاس ہمارے خلاف کرپشن کاالزام لگانے کا ثبوت نہیں ملک میں سوئی گیس سے بڑی بڑی صنعتیں بن گئی لیکن آج بھی ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں گیس نہیںہے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی کے حالات ملٹی نیشنل کمپنیوں نے خراب کئے ہیں پی پی ایل4سال سے غیر قانونی طورپر ڈریلنگ کررہی ہے اسی کمپنی کا جہاز تھا جو نواب اکبر بگٹی کواسلام آبادلیکر جانے کیلئے خراب تھا لیکن بعد میں ٹھیک ہوگیا ڈاکٹر شازیہ کاکیس ہمارے سامنے ہے کمپنیاں نہیں چاہتی کہ مسائل حل ہوں ،انہوں نے کہاکہ ہم پر الزام لگا کہ نواب اکبر بگٹی رائلٹی لیتے تھے کیا کوئی ثبوت ہے کہ نواب بگٹی نے رائلٹی کی مد میں ایک پیسہ بھی لیاہو ہمیں 2005 سے زمین کا کرایہ تک نہیں دیا گیا کمپنیاں لینڈ مافیا کی طرح کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جو واقعہ ہونا تھا ہوگیا اب ہم آگے بڑھیں نواب اکبر بگٹی کومجبور کیا گیا کہ وہ پہاڑوں پر جائیں انہوں نے کہاکہ نواب اکبر بگٹی کی وجہ سے آج اس ایوان میں بیٹھے لوگ اور بلوچ قبائل پاکستان میں شامل ہوئے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے حق کی بات کی وہ جنرل پرویز مشرف کی طرح بھاگے نہیں ،ان کامرنا جینا اس ملک کے ساتھ تھا انہوں نے کہاکہ سی پیک کااہم ترین جز گوادر ہے جو نواب اکبر بگٹی کی وجہ سے بلوچستان کا حصہ بنا آج سی پیک کی ٹرینیں اور بس سروس کہیں اور بن رہی ہیں انہوں نے کہاکہ میرے 12سال کے بھائی سمیت ہم سب کو آج بھی دہشتگرد کہاجاتاہے اللہ تعالی فیڈریشن کو ہوش دے کہ وہ مسائل کو حل کریں ،بلوچستان کے عوام کو ساحل وسائل پر حق اور بلوچوں کی عزت کو تسلیم کیاجائے ہم سے پیار سے سر مانگیںگے تو ہم وہ بھی قربان کرینگے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ کسی بلوچ نے آج تک زبردستی سر نہیں جھکایا ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،فوج ایک ادارہ ہے ایک جنرل مشرف کی وجہ سے ہم پورے ادارے کو غلط نہیں کہتے ۔