ایل آرایچ میں نویں اوردسویں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 27 اگست 2020 12:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کی زیر صدارت ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں میڈیکل ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر ایمرجنسی ودیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز نے شرکت کی۔اجلاس میں عزاداروں کو بہترین طبی امداد کیلئے جامع پلان تیارکیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںطبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ300 سے زائد طبی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،کورونا سے بچنے کیلئے طبی عملے کو پی پی ای کیٹس کی بھی فراہم کی جائیگی، ایل آر ایچ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیاگیاجبکہ ہسپتال کے اندر حالات کی مسلسل نگرانی کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مسلسل رابطے رہیںگے ،عزاداروں کو گھر پہنچانے کے غرض سے 20 ایمبولینس تیار جبکہ بلڈ بینک کو 100 خون کے بیگز کی فراہمی کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔