معروف نوحہ خواں غلام عباس اپنی خواہش کے مطابق نوحہ خوانی کرتے ہوئے اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے

جمعرات 27 اگست 2020 12:06

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) ملک کے معروف نوحہ خواں غلام عباس اپنی خواہش کے مطابق نوحہ خوانی کرتے ہوئے اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے وہ ماضی میں فرسٹ کلاس ہاکی پلیئر بھی رہے اور کئی سال نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی واپڈا کی نیشنل ٹیم میں بھی شامل رہے بتایا گیا ہے کہ امام بار گاہ شان حسین میں مجلس عزا کے بعد جھولا شہزادہ علی اصغر کے جلوس کے دوران نوحہ خوانی کرتے ہوئے ان کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو ریسکیو کی ٹیم نے فوری طور پر ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے مرثیہ خواں غلام عباس کو رات گئے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب امام بار گاہ شان حسین میں ادا کی گئی جس میں مذہبی رہنماؤں ہاکی کے کھلاڑیوں عزاداران حسین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی نوحہ خواں غلام عباس ہر مجلس کے بعد یہ دعا بھی کرواتے تھے کہ ان کو خانوادہ رسول? کی نوحہ خوانی کرتے ہوئے موت آئی-

متعلقہ عنوان :