حکومت عوامی ضروریات پرتوجہ مرکوزکر کے مہنگائی کو کنٹرول کرے ‘ امداد حسین نقوی

جمعرات 27 اگست 2020 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) ہم عوام پاکستان کے وائس چیئرمین اینڈ چیف آرگنائزر امداد حسین نقوی نے کہاہے کہ حکومت عوامی ضروریات پرتوجہ مرکوز کر کے مہنگائی کو کنٹرول کرے ،اگر ملک میں تبدیلی ووٹ سے آ ئی ہوتی تویقینا عوام کی حالت زاربھی ضروربدل چکی ہو تی،حکمران اور اپوزیشن دونوں فریق ملک میں قیام امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہم عوام پاکستان کے مرکزی رہنما اویس چوہدری ایڈووکیٹ و دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان اورپاکستانیوں کے روشن مستقبل کاراستہ جمہوریت اورقومی مفاہمت سے ہوکرجاتا ہے۔ عوام کسی سیاستدان کی دھونس سے ڈرنے والے نہیں ،وہ ریاست ،جمہوریت اورریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہپاکستان میں تعمیروترقی کے بغیر عام آدمی کامعیارزندگی بلندنہیں ہوگا، قومی وسائل کارخ عوام کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے ورنہ ان کااحساس محرومی مزیدبڑھ جائے گاجوہم برداشت نہیں کریں گے۔