کاہنہ میں نکاح کے بعد رخصتی نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو ہی اغوا کرالیا

جمعرات 27 اگست 2020 13:18

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) کاہنہ میں شوہر نے رخصتی نہ ہونے پر بیوی کو اغواء کرا لیا۔پولیس کے مطابق عمر نامی لڑکے کا چند ماہ پہلے نکاح ہوا، لیکن رخصتی نہ ہوئی اور رخصتی سے قبل ہی لڑکی نے عدالت میں خلع دائر کر دیا۔

(جاری ہے)

عمر کے بھائی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابھی کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مغویہ مقامی یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہے، واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :