تھانہ ڈیفنس کے علاقے سے باپ ،بیٹا اغوا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغازکردیا

جمعرات 27 اگست 2020 13:18

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) تھانہ ڈیفنس (سی) کے ایریا سے نامعلوم افرادنے باپ ،بیٹے کواغوا کرلیا،تفصیلات کے مطابق گائوںلدھڑ لہینا سنگھ والا کے رہائشی آس محمدنامی شخص نے تھانہ ڈیفنس (سی) میں اپنے والدخوشی محمداوربھائی محمداشفاق کی نامعلوم افرادکے ہاتھوں اغوا ہونے کی درخواست دی اوربتایا کہ 23-07-2020کونامعلوم افرادنے میرے والدکے موبائل نمبر03004191184سے میرے نمبر03004727604پرکال کی اورمجھے بتایا کہ ہم نے تمہارے والداوربھائی کواغوا کرلیا ہے مزیداطلاع تمہیں بعدمیں دی جائے گی،تھانہ ڈیفنس (سی) نے آس محمدنامی شخص کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے دو دن بعد باپ بیٹے کو چھوڑدیا تھا ،اغواکاروں نے نشہ آورچیزیں کھلا کربے ہوشی کی حالت میں انگوٹھوں کے نشان بھی لے لئے تھے۔

متعلقہ عنوان :