چارسدہ،سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والاملزم گرفتار

جمعرات 27 اگست 2020 14:02

چارسدہ،سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والاملزم گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پرشبقدرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان نے کارروائی کے دوران فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کاشف مجید ولد مجید گل ساکن پہلون قلعہ شبقدر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے نمائش کرنے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :