ْپتوکی‘ حبیب آباد پریس کلب کا تعزیتی اجلاس‘میڈم عطیہ رانی کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 27 اگست 2020 14:33

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) حبیب آباد پریس کلب کا تعزیتی اجلاس صدر ملک محمد آصف کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں میگزین ایڈیٹر میڈم عطیہ رانی کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی تفصیلات کے مطابق کشمیررائٹرزفورم پاکستان کی چیف ایگزیکٹواورمقامی اخبارکی میگزین ایڈیٹرمحترمہ عطیہ رانی صاحبہ کے والد گرامی قضائے الہی سے وفات پا گئے اس بابت حبیب آباد پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ملک محمد آصف منعقد ہوا جسمیں رانا داؤد خاں, ہارون شہزاد بھٹہ, حکیم ندیم الحسن, راؤ امجد علی, راؤ شاہد حسین, نادر فیاض, رانا عقیل ایاز, رانا محسن علی, لیاقت طفیل, شیخ ندیم, رائے جمشید, رائے ریاست, شبعان چوہدری, ارسلان اصغر, رانا محمد رمضان, حاجی محمد سلیم, محمد عرفان بھٹہ,سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اور محترمہ عطیہ رانی کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

عہدیدران و ممبران نے مرحوم کی بیٹی محترمہ عطیہ رانی صاحبہ کے نام پیغام میں کہا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور اس دکھ بھری گھڑی میں ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں اللہ تعالیٰ کے حضوردعا گو ہیں کہ اللہ کی مقدس ذات مرحوم کے درجات بلند فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :