گوجر خان پولیس کی کارروائی‘ منشیات فروشوں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

جمعرات 27 اگست 2020 14:44

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) گوجر خان پولیس کا ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل ذوالفقار علی خان اور ایس ایچ او میاں عمران عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری, دوران کاروائی منشیات فروشوں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ,03ملزمان گرفتار‘ مقدمات درج‘ منشیات فروشوں سے 14کلو گرام سے زیادہ منشیات برآمد ہوئی‘گوجر خان پولیس نے منشیات سمگلر کے خلاف کریک ڈوان جاری رکھتے ہوئی.

(جاری ہے)

منشیات سپلائی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کیا گیا, منشیات سمگلر جوڑے محمد اویس کے قبضہ سے 7 کلو گرام چرس جبکہ اس کی بیوی مسما? فاطمہ اویس سے 1کلو 10گرام ہیروئن برآمد‘ گرفتارمنشیات فروش میاں بیوی کا تعلق ضلع ننکانہ سے ہے‘گرفتار ملزمان کا بین الاضلاعی منشیات سمگلر کرنے کے انکشافات, مزید منشیات فروشوں کی خلاف کاروائی کے دوران ملزم شاہد حسین سے 6 کلو 500 گرام افیون برآمد کی, ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشافات‘ منشیات فروشوں کے انکشاف پر دیگر ساتھیوّں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے اہس ڈی پی او گوجر خان سرکل اور ایس ایچ او گوجر خان کو شاباش دی-

متعلقہ عنوان :