ضلع کونسل فیصل آبادکے سٹور سے لاروا کی برآمدگی پر چیف آفیسرکے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 27 اگست 2020 14:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) محکمہ ماحولیات نے ضلع کونسل سٹور کی چیکنگ کے دوران ڈرموں سے لاروا کی برآمدگی پرچیف آفیسر ضلع کونسل نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیا ت کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ ماحولیات کے عملہ نے جب ضلع کونسل کے سٹور کی چیکنگ کی تو وہاں پر ٹائر پڑے تھے جن میں پانی موجود تھا جبکہ اس کے علاوہ پانی کی 5عد د ٹینکیاں بھی چیک کی گئیں جن پر ڈھکن موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر محکمہ ماحولیات نے کاروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر ضلع کونسل کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :