سرگودھا ،شدید بارش کے باعث چھت گرنے ،کرنٹ لگنے سے دو افراد جاںبحق ،دو شدید زخمی

جمعرات 27 اگست 2020 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) سرگودھا میں شدید بارش کے باعث چھت گرنے اور کرنٹ سمیت واقعات میں دو افراد جاںبحق اور دو شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں شدید بارش کے باعث کپہری بازار میں کھڑا پانی دوکان میں داخل ہونے پر یو پی ایس کے کرنٹ سے ہوٹل کا 22سالہ ملازم چاوے والا کاحسن دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران بارش کے باعث مقام حیات کینال سے ملحقہ اسلام آباد کالونی میں چھت گرنے سے کوٹ فرید کا 70 سالہ محمد اکبر جانبحق اور دو افراد اسلام پورہ کا 20 سالہ شہروز،کچا پھاٹک فیکٹری ایریا کا دلاور شدید زخمی ہو گے۔جن کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ممتاز کالونی کی گالیاں بارش کے پانی سے بھر جانے کے باعث ملحقہ مشن سکول کی عقب دیوار گرنے ہی پانی سکول گراونڈز میں داخل ہو گیا۔اسی طرح بازاروں اور شاہروائیں پانی میں ڈوب جانے کے باعث موٹر سائیکلیں اورگاڑیاں کھڑیپانی میں بند ہونے اور دوکانوں و مکانوں میں پانی داخل ہونے کے درجنوں واقعات سمیت اس بارش سے شہریوں کو شدید مشکلات کے ساتھیوں لاکھوں روپے کے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :