میرانشاہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

جمعرات 27 اگست 2020 14:55

میرانشاہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) میرانشاہ کے علاقے میر علی میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی، بھابھی سمت 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے مطابق جمعرات کے روز پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا جس پر تقرار تصادم کی صورت اختیار کر گیا جس میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی، بھابھی اور 2 بھتجیوں کو قتل کر دیا جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتعقل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :