اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدر کا کریک ڈاؤنقصورکے نواح الہ آبادمیں 40کنال سرکاری اراضی واگزار

جمعرات 27 اگست 2020 15:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) قصورکے نواح الہ آبادمیں 40کنال سرکاری اراضی واگزار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقصورمنظرجاویدعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدر نے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قصورکے نواحی قصبوںالہ آباد‘تلونڈی ‘بھیڑسوہڈیاں اورنرملکے میں 10ملین روپے کی 40کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی‘دوران آپریشن حلقہ پٹواری قانون گو و دیگر ریونیو عملہ سمیت پولیس نفری بھی ہمراہ تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی‘ واگزار کروائی گئی مذکورہ زمین پلے گرائونڈ اور چلڈرن پارک کے لئے مختص کردی گئی ہے تاکہ نوجوان غیرنصابی سرگرمیو ں اور کھیلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرسکیں اور امراض سے چھٹکاراحاصل کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا‘قبضہ مافیاکسی رعایت کے مستحق نہیں اِن کا سدباب کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :