صوبائی حلقہ پی پی 185بصیر پور میں پانی کی فراہمی بند ہونے کے خلاف تحریک التوا ئے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 27 اگست 2020 17:02

صوبائی حلقہ پی پی 185بصیر پور میں پانی کی فراہمی بند ہونے کے خلاف تحریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 185بصیر پور میں پانی کی فراہمی بند ہونے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری افتخار حسین چھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی پی 185 کے گنجان آباد محلوںمیں گزشتہ دو ماہ سے سرکاری پانی کی فراہمی بند ہے،پانی بند ہونے سے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں،متعلقہ احکام کو بار بار کی شکایات کے باوجود مئسلہ حل نہیں ہورہا۔شہر میںصفائی اور سیوریج کی صورتحال بھی ابتر ہوچکی ہے،اس صورتحال سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔