جب تک قوم کرپٹ نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل نہیں کرتی اس وقت تک مہنگائی، بیروزگاری،کرپشن بد امنی جیسے مسائل سے چھٹکارہ نہیں ہوسکتا، میاں محمد اسلم

قوم نے بار ہا دوسری جماعتوں کو آزمایا ہے مگر ہر آنے والے نے پہلے سے بڑھ کر ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں، جماعت اسلامی کے 79یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات سے خطاب

جمعرات 27 اگست 2020 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، قرآن وسنت کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے، جب تک قوم کرپٹ نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل نہیں کرتی اس وقت تک مہنگائی، بیروزگاری،کرپشن بد امنی جیسے مسائل سے چھٹکارہ حا صل نہیں کر سکتی ، انھوں نے کہا قوم نے بار ہا دوسری جماعتوں کو آزمایا ہے مگر ہر آنے والے نے پہلے سے بڑھ کر ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا،اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے 79یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہاجماعت اسلامی پاکستان کی واحد دینی ، سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جس نے 79سالوں میں دنیا کے ہر کو نے میں اپنی دعوت اور پروگرام سے انسانوں کو متاثر کیا ،بد قسمتی سے ملک پر قابض اشر فیہ نے قیام پاکستان کے مقاصد کو پس پشت ڈالتے ہو ئے اقتدار کی رسہ کشی جاری رکھی ،اقتدار کے پجاری ایک ہی مخصوص گروپ ہے جو کبھی ق لیگ ، کبھی ن لیگ اور اب پی ٹی آئی میں شامل ہو کر ملک کو دیمک کی طر ح چاٹ رہا ہے ، انھوں نے کہا 79 ویں یوم تاسیس پر ہمارا عہد ہے کہ اسلام کی حکمرانی اور اتحاد امت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،جماعت اسلامی نے امانت و دیانت اور خدمت کے ذریعے اپنا صاف ستھرا کردار تسلیم کرایا ہے۔

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ? ، میاں طفیل محمد ? ، قاضی حسین احمد ? ، سید منورحسن ? کے مشن کو پورے ملک میں کارکنان امیر جماعت ا سلامی سراج الحق کی قیادت میں رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔ شہادتیں ، اذیتیں ، جیلیں ، سزائے موت کے اعلانات ہماری استقامت کے گواہ ہیں۔۔۔۔۔اعجاز خان