آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں ،سیکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،آئی جی محمد عامر ذوالفقار

جمعرات 27 اگست 2020 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں ،سیکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،اے آئی جیز،ایس ایس پیز، ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی،اجلاس میں محرم الحرم کے دوران امام بارگاہوں میں منعقد ہونے والی مجالس اور اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید خود کریں گے،ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں،امام بارگاہوں اور جلوسوں پر ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس کے افسران و جوانوں کے علاوہ رضا کاروں کو بھی سپیشل کارڈ جاری کیے جائیں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں،سمارٹ کار،سرویلنس کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مکمل طور پر کوریج کی جائے گی جس کی نگرانی ڈی جی سیف سٹی خود کریں گے جلوسوں کے راستوں میں آنے والی چھوٹی بڑی تمام سٹریٹس اورغیر ضروری راستوں کو خار دارتاروں کے ذریعے بند کیا جائے گا اور روشنی کا مناسب بندوبست کیا جائے گا ایس ایس پی ٹریفک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں سے دور رکھی جائے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے،جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پر سپیشل پولیس فورس کے جوانوں اور سنائیپرز کو تمام ضروری سامان کے ساتھ تعینات کیا جائے،جلوس کے فرنٹ لائن میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کے رستوں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے ذریعے تمام علاقے کی سرچنگ کریں گے سپیشل برانچ کا عملہ اور رضا کاراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں ،زونل ایس پیز امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کریں اور ان کو حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کے بارے میں آگاہ کریں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے ساتھ اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں ،امام بارگاہوں میں آنے والے عزاداروں کے واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخلے کو یقینی بنائیں، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔