ھ*سینیٹر رحمان ملک کاچھ ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کی خبر پر نوٹس ،

h وزارت داخلہ کو 3روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات

جمعہ 28 اگست 2020 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2020ء) چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے چھ ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کی خبر پر 3روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات کی ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ تین روز کے اندر کمیٹی کو غیرقانونی ویزوں کے اجرا پر جامع رپورٹ پیش کرے،غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں ملوث ویزہ سیکشن کے ذمہ داران کی تفصیلات کمیٹی کو جمع کیا جائے،اگر خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء پر کوئی محکمانہ انکوائری ہوئی ہے تو رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا معاملہ کمیٹی کے آنے والے اجلاس میں اٹھایا جائیگا، غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا معاملہ انتہائی حساس ہے پہلی ترجیح دی جائے، وزارت داخلہ ایمگریشن و پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ سے بھی غیرملکیوں کو ویزوں کے اجرا پر رپورٹ لے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی پاسپورٹ کمیٹی کو اس عرصہ میں کل جمع شدہ فیسوں کی تفصیلات مہیا کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے چھ ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزے جاری کئے ہیں۔