Live Updates

عامر لیاقت کو کراچی کی حالیہ صورتحال میں ’پرویز مشرف‘ کی یاد ستانے لگی

پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت نے ڈوبتے کراچی اور سابق صدر پرویز مشرف کی تصاویر ٹویٹ کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 اگست 2020 15:32

عامر لیاقت کو کراچی کی حالیہ صورتحال میں ’پرویز مشرف‘ کی یاد ستانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو کراچی کی حالیہ صورتحال میں سابق صدر ’پرویز مشرف‘ کی یاد ستانے لگی۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے،کئی علاقوں میں بجلی 24 گھنٹوں سے غائب ہے جب کہ کئی علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز بھی غائب ہیں۔

شہری اس صورتحال میں بے بس نظر آ رہے ہیں۔اسی صورتحال میں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کو سابق صدر پرویز مشرف کی یاد ستانے لگی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دو تصاویر پوسٹ کیں،ایک میں کراچی کو ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ دوسری تصویر میں پرویز مشرف کی تصویر ہے جس پر درج ہے کہ ’یاد تو آتی ہو گی‘۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت نے کہا کہ بہت یاد آتی ہے۔

خیال رہے کہ مشرف دور میں کراچی میں بلدیاتی نظام فعال ہوا تھا،مئیرز کو اختیار دیے گئے تھے۔اس وقت مئیر کراچی مصطفیٰ کمال نے کئی ترقیاتی کام کرائے جس کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔
۔قبل ازیں عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرےوزیر اعظم، آ پ کاعامر،پی ٹی آئی کاکراچی سےنظر انداز رکن قومی اسمبلی اورآپ جس سےمحبت کرتے ہیں ملتمس ہے،کیونکہ پارٹی میں آپ لائےکسی نے بھیجا نہیں،آپ میرے لیے لڑے،کراچی والے تباہ ہوگئے،مردہ پرست مراد حکومت نے زندوں کوبھٹو بنا دیا۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ آئین کے تحت یہاں گورنرراج نافذ کریں۔
عامر لیاقت حسین نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں ان کو مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات