کوہاٹ میں سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور جماعت الاحرار سے ہے، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اگست 2020 16:45

کوہاٹ میں سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
کوہاٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست 2020ء) کوہاٹ میں سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3  ہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور جماعت الاحرار سے ہے، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کوہاٹ کے علاقے متنی میںآ پریشن کیا اور دہشتگرد ی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش اور جماعت الاحرارسے ہے۔ گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دہشتگردوں سے 4 کلو بارودی مواد، 2 نائن ایم ایم پستول، ڈیٹونیٹرز اور نٹ بولٹ برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے سکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائیوں سے روزانہ دہشتگرد پکڑے جا رہے ہیں۔

پاکستان دشمن قوتوں کے بل بوتے پر دہشتگردوں کی دوبارہ متحرک ہونے کی کوششیں سی پیک اور پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنا مقصد ہے۔ تاکہ پاکستان کو معاشی عدم استحکام کا شکار بنایا جائے اور سی پیک کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔ لیکن پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کی بدولت دہشتگردوں کو نیٹ ورک توڑا جا رہا ہے اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی جا رہی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعة الدعوة کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حافظ عبدالسلام بن محمد اور پروفیسر ظفر اقبال کو مجموعی طور پر ساڑھے 16سال قید اور ڈیڑھ ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ڈیڑھ سال قیداور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔