پاکستان کے پہلے وزیر خزانہ ملک غلام محمد کی 64 ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 29 اگست 2020 16:24

پاکستان کے پہلے وزیر خزانہ ملک غلام محمد کی 64 ویں برسی منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2020ء) پاکستان کے پہلے وزیر خزانہ اور تیسرے گورنر جنرل ملک غلام محمد کی 64 ویں برسی ہفتہ کے روز منائی گئی۔انہوں نی1947 سے 1951 تک پہلے وزیر خزانہ کی حیثیت سے ملک کے لئے خدمات سرانجام دیں۔ 1951 میں وزیر اعظم لیاقت علی خان کے قتل کے بعد انہیں خواجہ ناظم الدین نے گورنر جنرل مقرر کیا۔ انہوں نے 1955 تک اسی حیثیت میں ملک کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1946 میں لیاقت علی خان کے ماتحت وزارت خزانہ میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ہندوستانی ریلوے کی اکاؤنٹ سروس میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے ہندوستانی سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ 1947 میں تقسیم ہند کے نتیجے میں پاکستان کی آزادی کے بعد انہوں نے ملک کے پہلے وزیر خزانہ کے طور پر لیاقت علی خان کی انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی جہاں انہوں نے پاکستان کی قومی معیشت کے لئے پہلے پانچ سالہ منصوبے کا مسودہ تیار کیا۔ 1955 میں اس وقت کے وزیر داخلہ سکندر علی مرزا نے صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں زبردستی گورنر جنرل کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ اس کے بعد ، انہوں نے اپنی بیماری سے ایک مختصر جنگ لڑی اور 29 اگست 1956 کو کراچی میں وفات پائی۔