شام حکومت نے 4 برس میں 13 ہزار سے زائد شہری قتل کئے ،رپورٹ اقوام متحدہ میں پیش

ہفتہ 29 اگست 2020 18:46

شام حکومت نے 4 برس میں 13 ہزار سے زائد شہری قتل کئے ،رپورٹ اقوام متحدہ ..
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2020ء) اسد انتظامیہ کے شام میں اگست 2016 سے اگست 2020 کے درمیانی عرصے میں سر زد کردہ انسانی جرائم کو بیان کرنے والی رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں کے حقو ق کی خلاف ورزیاں کرنے کے ثبوت پیش کرنے والے شامی حقوق انسانی کے نیٹ ورک نے اپنے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ بشار الاسد انتظامیہ نے شام میں گزشتہ 4 برسوں میں کم )ازکم 13 ہزار 278 شہریوں کو ہلاک جبکہ 19 ہزار کے قریب کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسد انتظامیہ نے گزشتہ 4 برسوں میں 2 ہزار 773 بچوں، 1445 خواتین سمیت کم از کم 13 ہزار 278 افراد کو موت کے منہ میں دھکیلا ہے۔اس عرصے میں 52 بار کیمیاوی ہتھیاروں کے ذریعے حملے کرنے والی اسد قوتوں کے مخالفین کے زیر ِکنٹرول علاقوں کے محاصرے کے باعث خوراک کی کمیابی سے 109 شہری لقمہ اجل بنے ہیں۔