صدر پیپلزپارٹی (مینارٹی ونگ) پنجاب عمران اٹھوال کی والد ہ انتقال کر گئیں،آبائی گاؤں میں تدفین

پی پی پی مینارٹیز ونگ اسلام آباد کے عہدیداروں کا اظہار ا فسوس

ہفتہ 29 اگست 2020 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی (مینارٹی ونگ) پنجاب کے صدر عمران اٹھوال کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں, انہیں آبائی گاؤں میں دفن کر دیا گیا. پی پی پی مینارٹیز ونگ اسلام آباد کے عہدیداروں نے ان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا. تفصیلات کے مطابق پی پی پی (مینارٹیز ونگ) پنجاب کے صدر عمران اٹھوال کی والدہ طویل علالت کے بعد رحلت فرما گئی.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پیپلز پارٹی مینارٹیز ونگ کی مرکزی قیادت نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور غمزدگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسلام آباد سے پی پی پی (مینارٹیز ونگ) کے عہدیداران نے تعزیت کے لئے عمران اٹھوال کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا.

ضلعی صدر مقبول کھوکھر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خدا تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 53 کے صدر ملک رحمت نے کہا کہ صدمے میں ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ مرحومہ شفیق اور بہادر خاتون تھیں . خدا مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اوران کے پورے خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دی. اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے بھی تعزیت کے لئے پنجاب کے صدر کی رہائش گاہ پر اظہار افسوس کیا.