سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کا سردار تاج محمد سنجرانی کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

ہفتہ 29 اگست 2020 21:51

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے چاغی کے ممتاز قبائلی شخصیت اور چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے کزن سردار تاج محمد سنجرانی کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سردار تاج محمد سنجرانی کی قبائلی تنازعات کے خاتمے کے ساتھ سیاسی و سماجی خدمات تادیر یاد رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال سے چاغی اور بلوچستان ایک اصول پسند شخصیت اور قبائلی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔