تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

ہفتہ 29 اگست 2020 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2020ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں سیلابی صورتحال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے گھروں پر محصور ہوجانے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور کھانے پینے کی اشیائ پہنچانے کا عمل بھی جاری، قائد ملت اسلامیہ علامہ خادم حسین رضوی کی خصوصی ہدایات پر امیر کراچی ڈویڑن علامہ رضی حسینی نے تحریک لبیک پاکستان کے رضاکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہونے کی اطلاعات موصول ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان اور رضاکاران نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی کے تمام اضلاع اور مختلف علاقوں ملیر ندی،جوگی موڑ ،شفیع گوٹھ، مدینہ کالونی، یار محمد گوٹھ، سرجانی ٹاون یوسف گوٹھ و دیگر متاثرہ جگہوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں امدادی کاموں کے دوران اپنے گھروں میں پھنسے لوگوں بچوں خواتین اور بزرگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ شہریوں میں کھانا اور صاف پانی بھی بڑی مقدار میں تقسیم کیا گیا، نشیبی علاقوں سے پمپ کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہی.

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سیلابی صورتحال کے بعد متاثرہ شہریوں کے لئے امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں. امیر تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویڑن علامہ رضی حسینی نے گزشہ برسات میں ضلع وسطی کے علاقے سیکٹر 11.E نیو کراچی میں ایک ہی گھر کے تین افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لئے انکے گھر آئے اس موقع پر انکے ہمراہ امیر ضلع وسطی مفتی عمر فاروق سمیت کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.

اس موقع پر علامہ رضی حسینی کا کہنا تھا کہ شہر ڈوب رہا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام اس وقت شدید مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں جبکہ حکومتی سطح پر انکے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں افسوسناک بات ہے کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے تحریک لبیک پاکستان موجود وسائل میں شہریوں کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور ہم اپنے لوگوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے برساتی پانی کی مکمل نکاسی اور حالیہ اسپیل کے خاتمے تک ریسکیو کا عمل جاری رکھیں گی.