پاک فوج اور نیوی کی کراچی کے سیلاب زدہ اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کے پی ٹی‘ سوک سنٹر‘ محسن بھوپالی اور گولیمار انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

اتوار 30 اگست 2020 22:50

پاک فوج اور نیوی کی کراچی کے سیلاب زدہ اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2020ء) پاک فوج اور نیوی کی طرف سے کراچی کے سیلاب زدہ اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے انجینئرز نے کے پی ٹی‘ سوک سنٹر‘ محسن بھوپالی اور گولیمار انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے جبکہ گزری انڈر پاس پر ابھی کام جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کیلئے آرمی موبائل ریکوری گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔