شامی صدر بشار الاسد کی کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری،12وزارتوں کے سربراہ تبدیل کردیئے گئے

پیر 31 اگست 2020 13:37

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) شام کے صدر بشار الاسد نے کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بشار الاسد نے توانائی اور پبلک ہیلتھ سمیت 12 وزارتوں کے سربراہ تبدیل کردیے ۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صدر نے خارجہ امور، دفاع، داخلہ اور اطلاعات کے وزرا کو عہدوں پر برقرار رکھا ہے۔گزشتہ روز حسین ارنوس کو نیا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا جبکہ شام کی 29 رکنی کابینہ کی مدت اگلے سال جولائی میں ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :