پیسکو کنسٹرکشن ٹیم نے این اے 16 ایبٹ آباد کے دیہاتوں کو سرائے نعمت خان فیڈر سے الگ کرکے فیڈر کو آپریشنل کردیا

پیر 31 اگست 2020 15:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) وفاقی وزیر عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر پیسکو کنسٹرکشن ٹیم نے این اے 16 ایبٹ آباد کے دیہاتوں کو سرائے نعمت خان فیڈر سے الگ کرکے فیڈر کو آپریشنل کردیاہیٓ عوامی حلقوں نے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر وفاقی وزیر عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر پیسکو کنسٹرکشن ٹیم نے این اے 16 ایبٹ آباد کے دیہات چمڈ، بیرم گلی،بائیاں گوجری،چٹیاں پٹیاں اوربائیاں نوراں سمیت 20 سے زاہد دیہاتوں کو سرائے نعمت خان فیڈر سے الگ کر کے فیڈر کو آپریشنل کردیا ہے جس سے سرائے نعمت خان فیڈر پر لوڈ انتہائی کم ہونے کے ساتھ لائن لاسسز، ٹرپنگ اور وولٹیج مسائل کا بھی ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوگیاہے ۔

شوکت تاج،حافظ نزیر،وقاص احمد،عبید خان،ملک تاج اور ڈاکٹر ساجد سمیت موقع پر موجود دیگر عمائدین علاقہ نے فیڈر کو فعال کرنے سے قبل دعائے خیرکی اور15 سالہ دیرینہ مطالبہ کی تکمیل پر وفاقی وزیر عمرایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مذکورہ احسن اقدام پر انکا شکریہ ادا کیاہے۔

متعلقہ عنوان :