ملاکنڈ، سہارا جونیئر سخاکوٹ نے پہلا باچہ جی سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 31 اگست 2020 19:14

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) سہارا جونیئر سخاکوٹ نے پہلا باچہ جی سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فائنل میں کالوشاہ کلب کو با آسانی ہر اکر فائنل جیت لیا ۔ کالے گرائونڈ سخاکوٹ خاص میں کھیلے گئے فائنل میں کالوشاہ کلب نے پہلے کھیلتے مقررہ اوورز میں 63رنز بنائے ۔ جواب میں سہارا جونیئر سخاکوٹ نے مطلوبہ حدف با آسانی پورا کرلیا ۔

صدام خان نے 29رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

فائنل کے موقع پر جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیرخان ، باچہ جی سپورٹس سخاکوٹ کے ایم ڈی ولایت خان باچہ اور دلدار خان مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ۔ سہار ا کلب کے طارق خان کو فائنل کے بہترین کھلاڑی جبکہ حارث خان کو مین دی ٹورنامنٹ کے اعزازات دئیے گئے ۔اس موقع پر مولانا سلمان تاثیر خان نے کہا کہ اسلام مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتاہے کیونکہ مثبت سرگرمیوں اور کھیل کود سے بہتر جسمانی نشوونما ہوتی ہے اور ساتھ ہی نوجوان نسل منشیات اور برے صحبتوں سے بچتا ہے ۔