اے این پی سربراہ کا سابق قائم مقام صدر صوبہ سندھ حاجی محمد خٹک کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 31 اگست 2020 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے صوبہ سندھ کے سابق قائم مقام صدر حاجی محمد خٹک کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم باچاخان کے فلسفے کے سچے داعی اور خان عبدالولی خان کے اصولوں کے سپاہی تھے۔

(جاری ہے)

ایک متحرک سیاسی کارکن کے طور پر وہ کئی بار جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھی رہے لیکن اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انکی وفات اے این پی کیلئے بڑا سانحہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔