محکمہ صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 190 ڈرگ انسپکٹر اور فارما سسٹ کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری

پیر 31 اگست 2020 22:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) محکمہ صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 190 ڈرگ انسپکٹر اور فارما سسٹ کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق Mڈرگ انسپکٹر محمد عثمان علی کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد سے سانگلہ ہل، ڈرگ کنٹرولر الائیڈ ہسپتال ثاقب جاوید بھٹی کو ڈرگ کنٹرولر لائلپور ٹائون، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محسن اصغر مدینہ ٹائون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ، ڈرگ انسپکٹر ہارون اختر بھکر سے اینٹی ڈرگ کنٹرولر مدینہ ٹائون، ڈرگ انسپکٹر اقبال ٹائون خالد مصطفی کو ہسپتال فارماسسٹ احمد پور سیال، فارماسسٹ سٹی جھنگ عمران یونس کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اقبال ٹائون، ڈرگ انسپکٹر جڑانوالہ عثمان یونس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال 18ہزاری، ڈرگ انسپکٹر چک جھمرہ فیاض احمد ایاز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹی ایچ کیو ہسپتال 18ہزاری، ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری سونیا نذیر کو ڈرگ انسپکٹر چک جھمرہ، ڈرگ انسپکٹر تاندلیانوالہ ذیشان علی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ، فارماسسٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری، مدثر منیر کو ڈرگ انسپکٹر تاندلیانوالہ فارماسسٹ اٹھارہ ہزاری راشدہ حسین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری، ٹی ایچ کیو سمندری فارماسسٹ انوار ارشد کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جھنگ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جھنگ فروا منصور کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل سمندری ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ کے فارماسسٹ عامر لیاقت کو تحصیل احمد پور سیال الائیڈ ہسپتال سے فارماسسٹ سید علی سبطین کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈرگ کورٹ سے محمد سلیم بٹ کو ڈرگ کنٹرولر اٹک اور صوبہ بھر کے دیگر اضلاع سے ڈرگ انسپکٹر اور فارماسسٹ کو مختلف ہسپتالوں اور اضلاع میں تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔