سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی فیملی کی کار کو حادثہ،7 افراد زخمی

پیر 31 اگست 2020 23:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) انڈس ہائی وے پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی فیملی کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثہ میں خاتون سمیت7 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن سید جلال محمود شاہ کی صاحبزادی ، سید محمود الزماں شاہ ولد سید امیر علی شاہ ، جی ایم سید جونیئر ، ڈرائیور اور دیگر دو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ویگو کارکو حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا اور کار قلابازیاں کھاتی ہو ئی کچے میں جاگری تاہم زخمیوں کو فوری طور پر لمس ہسپتال جام شورو منتقل کیا گیا ۔